crossorigin="anonymous"> کمشنر ملتان انجنیئر عامر خٹک کی کارپوریشن کے نااہل افسران و اہلکاران کیخلاف کارروائی - societynewspk

کمشنر ملتان انجنیئر عامر خٹک کی کارپوریشن کے نااہل افسران و اہلکاران کیخلاف کارروائی

کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک کی کارپوریشن کے نااہل افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی

 

ملتان (سوسائٹی نیوز)

کمشنر ملتان انجنیئر عمامر خٹک نے میونسپل کارپوریشن ملتان کے نااہل افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے میونسپل افسر ریگولیشن ملک اشفاق کی خدمات محکمہ لوکل گورنمنٹ کو واپس کردیں۔کمشنر عامر خٹک نے اس سلسلے میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔مراسلہ میں ملک اشفاق کو معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی۔

 

کمشنر نے مراسلے میں لکھا کہ شہر میں غیر قانونی بھانہ جات، تجاوزات، آوارہ کتوں کی بھرمار ایم او آر کی سستی کے ثبوت ہیں۔ ایم او آر ملک اشفاق کا رویہ غیر سنجیدہ اور ان کا موبائل فون اکثر بند رہتا۔ ایم او آر،انکے سٹاف بارے شہریوں نے بھتہ لینے کی متعدد بار شکایات کیں۔ایم او آر تجاوزات، بھانہ جات کے خاتمہ کی ہدایت پر عمل کرنے سے گریزاں تھے۔

 

کمشنر عامر خٹک نے سپرٹنڈنٹ عبد الرزاق، انفورسمنٹ انسپکٹر ملک منیر ،عبدالحمید، محمد ارشد پہلوان، رانا جمشید کو بھی معطل کر کے آڈر جاری کر دیئے۔

 

کمشنر عامر خٹک نے معطل ملازمین کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم بھی دیدیا۔

 

کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ کسی افسر یا اہلکار کی بددیانتی برداشت نہیں کروں گا۔شہر میں وال چاکنگ، غیر قانونی بھانہ جات، پارکنگ سٹینڈز کارپوریشن نااہلی کا ثبوت ہیں۔تمام سرکاری ملازمین عوام کی خدمت کو شعار بنائیں۔

 

عامر خٹک نے کہا کہ اگر ادارے درست کام کریں تو عوام کے مسائل فوری حل ہو جائیں۔عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر افسر و اہلکار کی کارکردگی چیک ہوگی۔

 

کمشنر ملتان نے الٹی میٹم دیا کہ ہر افسر اپنی کارکردگی بہتر کرے ورنہ شکایت کی صورت میں وہ اپنی برانچ کی کارکردگی کا ذمہ دار ہوگا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button