کوئٹہ کا بہادر ٹینکر ڈرائیور تمغہ شجاعت کیلئے نامزد
کوئٹہ کا بہادر ٹینکر ڈرائیور تمغہ شجاعت کیلئے نامزد
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
وزیراعظم شہباز شریف نے آج کوئٹہ سے بہادر ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ کو اپنے آفس مدعو کر کے تمغہ شجاعت کے لیے نامزد کیا۔
واضح رہے کہ ڈرائیور فیصل بلوچ نے چند روز قبل آگ لگے فیول کنٹینر کو بڑی بہادری سے گنجان آبادی سے دور لے جا کر سینکڑوں قیمتی جانوں کو جھلسنے سے بچا لیا تھا۔