crossorigin="anonymous"> کیمپ پالیٹکس پر یقین نہیں رکھتے،آرمی چیف - societynewspk

کیمپ پالیٹکس پر یقین نہیں رکھتے،آرمی چیف

چین کے ساتھ سی پیک معاہدہ بہت اہم ہے اور امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے،قمر جاوید باجوہ

بھارت دنیا اور پاکستان کو بتائے کیا اس کے ہتھیار محفوظ ہیں،روس یوکرین میں جنگ بند کرے۔آرمی چیف قمر جاوید باجوہ
اسلام آباد(سوسائٹی نیوز )
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ یوکرین پر روسی حملہ افسوسناک ہے۔اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ خطے کی سیکیورٹی اور استحکام ہماری پالیسی کا حصہ ہے، ملک کی خوشحالی،ترقی اور امن ہماری ترجیح ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 90ہزار جانیں قربان کیں، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف مثالی کامیابیاں حاصل کیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا سپرسانک میزائل پاکستان میں گرنے پر شدید تشویش ہے، ایک ایٹمی ملک کا دوسری ایٹمی ملک پر میزائل گرا ہے، بھارت دنیا اور پاکستان کو بتائے کیا اس کے ہتھیار محفوظ ہیں، میزائل کے باعث کسی بھی قسم کا جانی نقصان ہو سکتا تھا یا کوئی مسافر طیارہ بھی نشانہ بن سکتا تھا، پاکستان نے بھارت کے میزائل گرنے کے واقعے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button