گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر تاریخی فتح حاصل کر لی

گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی۔

 

گال (سوسائٹی نیوز)

عبداللہ شفیق کی شاندار بلے بازی کی بدولت گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی۔آج آخری روز کے کھیل کا آغاز قومی ٹیم نے 222 رنز کے ساتھ کیا، عبداللہ شفیق نے شاندار کھیل پیش کیا، 158 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، محمد نواز 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بابر اعظم نے 55، اور رضوان نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ عبداللہ شفیق کی جاندار پرفارمنس کے سبب انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔

 

سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 4 جبکہ رمیش مینڈس اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔مشکل وکٹ اور مشکل وقت میں محمد نواز نے عبداللہ شفیق کا ساتھ دیتے ہوئے 19 اسکور بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔

 

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز کا کھیل شروع ہوا تو پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنز جبکہ سری لنکا کو 7 وکٹوں کی ضرورت تھی۔دوسری اننگز میں امام الحق 3 چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ اظہر علی 6 رنز پر واپس پویلیئن لوٹ گئے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سینچری بنائی اور 55 رنز بنا کر جےسوریا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ محمد رضوان نے 40 رنز بنائے اور آغا سلمان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ حسن علی صرف 4 گیندیں ہی کھیل سکے اور 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 4 جبکہ رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔گال ٹیسٹ کے چوتھے روزسری لنکا نے 329 اسکور پر 9 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا تھا۔ سری لنکن ٹیم مجموعی اسکور میں صرف 8 رنز کا اضافہ کر کے 337 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، سری لنکا کو 4 رنز کی پہلی اننگز میں برتری حاصل تھی۔

 

دوسری اننگز میں پاکستان کے محمد نواز نے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔سری لنکا کے دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔

 

واضح رہے کہ گال میں پہلی بارکسی ٹیم نے 300 سے زائد رنز کا ہدف حاصل کیا ہے اس طرح ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button