گورنر پنجاب نے پرویز الہی سے حلف لینے سے انکار کر دیا

گورنر پنجاب نے پرویز الٰہی سے حلف لینے سے انکار کردیا
لاہور(سوسائٹی نیوز)
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے انکار کردیا۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے پرویز الٰہی سے حلف لینے سے انکار کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ان سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں گے۔
ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف لینے گورنر ہاؤس پہنچے لیکن گورنر ہاؤس کے دروازے بند ہونے پر انہیں داخلے کی اجازت نہیں ملی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی گورنر ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں ملی ہے۔
گورنر ہاؤس کے گیٹ بند جبکہ ق لیگ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی بڑی تعداد باہر موجود تھی۔ گورنر ہاؤس کے باہر گورنر پنجاب اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا تھا کہ گورنر آج رات ساڑھے 11 بجے پرویز الٰہی سے حلف لیں اور اگر گورنر پنجاب حلف نہیں لے سکتے تو صدر مملکت پرویز الٰہی سے حلف لیں۔