ہاوسنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈینگی کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرتا رہیگا۔ جاوید اختر محمود
ہاوسنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈینگی کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کرتا رہیگا۔
جاوید اختر محمود
ملتان( سوسائٹی نیوز )
ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کا ڈینگی ڈے کے موقع پر واک کا اہتمام سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے واک کی قیادت کی ۔
اس موقع پر اُنھوں نے کہا کہ ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈینگی کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیئے اقدامات کرتا رہے گا۔پارکوں میں آنیوالے افراد کو ڈینگی بارے آگاہی سلسلہ جاری رکھے گے۔
مختلف اداروں میں ڈینگی سیلز بنائے گئے ہیں جو پارکوں میں ڈینگی بارے آگاہی اور دیگر اقدامات کی باقاعدہ رپورٹ کرتے ہیں ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ متعلقہ اداروں سے مل کر ڈینگی کے تدارک بارے اقدامات کرتے رہیں گے۔