ہر پاکستانی آج سے 2لاکھ روپے سے زائد کا مقروض

ہر پاکستانی آج سے 2 لاکھ روپے سے زائد کا مقروض
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
سابق وزیر خزانہ ڈاکٹرحفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ آج ہر پاکستانی 2 لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ ڈاکٹرحفیظ پاشا نے صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 70 کی دہائی تک پاکستان کا گروتھ ریٹ بھارت سے بہتررہا۔
ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ اب زرمبادلہ کے ذخائر7 ارب تک آچکے ہیں جبکہ 18 سے 19 ارب ڈالر کے ذخائر ہونے چاہئیں۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں نے بھی پاکستان کی معاشی حالت غیرمستحکم قرار دے دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے 6 فیصد اور بھارت کا 17 فیصدہے، پاکستانی معیشت کو ایکسپورٹ اورٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانا ہوگی۔
ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ آج ہر پاکستانی2 لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہوگیا ہے اور دفاع کا بجٹ بھی قرضے لے کر پورا کیا جا رہا ہے۔
سابق وزیرکا مزید کہنا تھا کہ توانائی کا شعبہ سفیدہاتھی کی حیثیت اور پاور سیکٹر بلیک ہول کی شکل اختیارکرگیا، لاسز 22 فیصد تک پہنچ گئے، سب سے زیادہ خسارہ نیشنل ہائی وےاتھارٹی کا 173 ارب روپے ہے۔