ہم نے متفقہ فیصلہ کیاہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی۔ مولانا فضل الرحمن
ہم نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
مولانا فضل الرحمن
شیرگڑھ( سوسائٹی نیوز)
قائد جمعیت اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے موجودہ قومی حکومت اپنی مدت پوری کریگی۔ حکومت تحلیل ہونے کی باتیں افواہوں کے سوا کچھ نہیں۔ کوئی ادارہ اپنی بالادستی یا طاقت ور ہونے کا احساس نہ دلائے ، ہم نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
گزشتہ حکومت نے چار سالوں میں ملکی معیشیت کا بیڑا غرق کر دیاہے اب معیشیت کی بحالی میں وقت لگے گا ۔جنہوں نے نہ صرف ملک کو معاشی طور پر تباہ کیاہے بلکہ مسلم دنیا کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی دنیاکے ساتھ بھی تعلقات خراب کرکے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے۔ اب اسلامی ممالک اور بین الاقوامی دنیا کے اعتماد کو بحال کریں گے جنہیں بحال کرنے میں وقت لگے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دار العلوم شیرگڑھ میں سابق ایم این اے اور جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم کی والدہ ماجدہ کی تعزیت اور بعد میں حاجی ممتاز کاروباری شخصیت اور جمعیت کے دیرینہ کارکن حاجی وزیر محمد (مرحوم) کی کی وفات پر ان کے بیٹے حاجی شریف خان کے ساتھ تعزیت کے موقع پر ان کی رہائشگاہ پر میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قومی اسمبلی کی تحلیل ہونے کی خواب دیکھنا اور لوگوں کو اس نام پر گمراہ کرنا چھوڑ دے۔ ملک میں معاشی مشکلات کا اندازہ ہے ۔سب خرابیوں کی جڑ پاکستان تحریک انصاف کی گذشتہ حکومت ہے جنہوں نے عالمی سودی ساہوکاروں کے ساتھ ظالمانہ معاہدے کرکے بزنس کمیونٹی کے اعتماد کو بری طرح متاثرکیاجنکی بحالی میں وقت لگے گا۔
فارن فنڈنگ کیس کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے لیکن دانستہ طور پر کیس کو طول دیا جارہا ہے۔ اگر چہ گواہان اور تمام ثبوت موجود ہے لیکن معلوم نہیں کہ ایسی کونسی مجبوری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام چیلنجز قبول کرتے ہوئے عوامی تعاون سے ملک و قوم پر مسلط ظالم اور جابر حکومت کا خاتمہ کر دیا ہے۔اب ملکی مسائل سے نمٹنے اور معاشی مشکلات کے حل کے لئے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ شیرین مزاری کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشیت اور اداروں کو بری طرح تباہ کر دیا ہے ان کو بحال کرنے میں اب وقت لگے گا۔