crossorigin="anonymous"> ڈی جی خان کے سابق رکن اسمبلی خواجہ نظام المحمود کا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان - societynewspk

ڈی جی خان کے سابق رکن اسمبلی خواجہ نظام المحمود کا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

ڈی جی خان کے سابق رکن اسمبلی خواجہ نظام المحمود کا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان،

وزیراعلی شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار

 

لاہور (سوسائٹی نیوز)

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے ڈیرہ غازی خان کی معروف سیاسی شخصیت اور سابق رکن اسمبلی خواجہ نظام المحمود نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خواجہ نظام المحمود نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

 

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے خواجہ نظام المحمود کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

 

وزیراعلی حمزہ شہباز نے کہا کہ خواجہ نظام المحمود کی شمولیت سے پارٹی ڈیرہ غازی خان میں مزید مضبوط ہو گی۔ عمرانی سرکار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکہ دیا۔ہم جنوبی پنجاب کو اس کا حق واپس کریں گے۔

رکن پنجاب اسمبلی سردار اویس لغاری اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button