crossorigin="anonymous"> یوریا کھاد کو حکومتی نرخوں پر فراہم کیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر - societynewspk

یوریا کھاد کو حکومتی نرخوں پر فراہم کیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر

یوریا کھاد کو حکومتی نرخوں پر فراہم کیا جائے،

اسسٹنٹ کمشنر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کی تحصیل جتوئی کے کھاد ڈیلرز سے میٹنگ،

زیادہ نرخوں پر فراہمی پر کارروائی کی تنبیہ

 

میر ہزار خان(سوسائٹی نیوز)

اسسٹنٹ کمشنر جتوئی محمد شعیب بوسن کی زیر صدارت حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں یوریا کھاد کو 1768 روپے فی بوری فروخت کو یقینی بنانے کیلئے ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل جتوئی محمد افضل قریشی، تحصیل داروں چوہدری محمد سرور ، محمد عامر خان دستی سمیت جتوئی اور مضافات کے کھاد ڈیلرز نے شرکت کی۔

 

اسسٹنٹ کمشنر نے اجلاس میں شتیک ڈیلرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی شاپس پر نمایاں جگہوں پر یوریا کھاد کے نرخ کے پینا فلیکس آویزاں کریں ، کیش میمو اور سٹاک رجسٹر کو مکمل رکھیں اور روزانہ کی بنیاد ڈی اے پی، یوریا سمیت تمام فروخت شدہ کھاد اور موجود سٹاک کی رپورٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے آفس میں جمع کرائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ جس ڈیلر کی بھی جو کھاد کمپنی کی طرف سے آئے گی اسے اپنی شاپس پر فروخت کرنے کا پابند ہو گا اور غیر کاشتکاروں کی کھاد خریداری کے تدارک کو یقینی بنانے کیلئے کاشتکاروں کو اپنی کاشت کے ثبوت کھیوٹ نمبر اور خسرہ گرداوری سمیت محکمہ ریونیو سے ریکارڈ پیش کرنے پر کھاد کنٹرول ریٹ پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

اس موقع پر تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ ان تمام اقدامات کو یقینی بنائیں اور ڈیلرز کو تنبیہ کی گئی ہے کہ حکومتی احکامات کے برخلاف کھاد فروخت کرنے والوں کیخلاف مقدمات کے اندراج اور بھاری جرمانے عائد کئیے جائیں گے

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button