Trending
20بیس اپریل بھنگ کا دن
سال کے چوتھے مہینے کی 20تاریخ کو یہ دن منانے کی وجہ سے اسے 420 بھی کہا جاتا ہے
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں 20 اپریل کو کچھ حلقے ‘بھنگ کا دن’ مناتے ہیں۔ بھنگ اور چرس کا استعمال کرنے والے اس دن جمع ہو کر جشن مناتے ہیں اور بھنگ کے استعمال کو قانونی قرار دینے کے لیے آواز اٹھاتے ہیں۔سال کے چوتھے مہینے کی 20 تاریخ کو یہ دن منانے کی وجہ سے اسے 420 بھی کہا جاتا ہے۔گزشتہ روز تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں بھی اس دن کی مناسبت سے ایک مارچ کیا گیا جس میں شریک افراد نے ملک میں بھنگ اور چرس کو قانونی حیثیت دینے کی حمایت کی۔
تھائی لینڈ نے حال ہی میں ‘چرس’ کو منشیات کی فہرست سے خارج کیا ہے۔ تھائی لینڈ گزشتہ کئی برسوں سے بھنگ کو صحت کی صنعت میں استعمال کرنے پر بھی کام کر رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں بھی گزشتہ پی ٹی آئی حکومت نے قومی بھنگ پالیسی بنائی تھی اور بھنگ کی کاشت پر خصوصی توجہ دی تھی۔


