آصف علی زردای صحتیاب،کوروناٹیسٹ منفی آ گیا،جلد وطن واپسی

آصف علی زرداری صحتیاب، کورونا کا ٹیسٹ منفی آگیا،
جلد وطن واپسی
دبئی (سوسائٹی نیوز)
سابق صدر آصف زرداری کا کورونا کاٹیسٹ منفی آگیا۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کورونا سے صحت یاب ہوگئے۔آصف علی زرداری جلد وطن واپس آ جائینگے۔
سابق صدر کی بیٹی بختاوربھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ آصف زرداری کا کورونا کاٹیسٹ منفی آگیا ہے، انھوں نے 10دن کا قرنطینہ مکمل کرلیا۔
بختاوربھٹو نے سب کی دعاؤں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Pres @AAliZardari tested negative this morning after completing ten days of isolation ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ . Thank you all for your messages & prayers
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) August 4, 2022
یاد رہے 28 جولائی کو سابق صدر کی بیٹی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ “آصف زرداری دبئی پہنچے تو ان کا پی سی آرٹیسٹ پازیٹو آیا لیکن علامات ہلکی ہیں ، وہ آرام کر رہے ہیں اور چار دن سے قرنطینہ میں ہیں، صحت یاب ہونے پر جلد واپس آئیں گے۔