ڈالر کی قیمت میں 3.38روپے کی مزید کمی

ڈالر کی قیمت میں 3.38 روپے کی مزید کمی
کراچی(سوسائٹی نیوز)
انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی جاری ہے، آج ڈالر کی قیمت مزید 3.38روپے کم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز12اگست 2022 جمعے کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی۔
دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے93 پیسے سستا ہو کر 215 روپے پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 213 سے 217 روپے میں فروخت ہوا۔
دن کے اختتام تک مجموعی طور پر ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 215 روپے 49 پیسے پر بند ہوا۔