crossorigin="anonymous"> وزیرصحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی - societynewspk

وزیرصحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

وزیر صحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

 وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری یکسر مسترد کر دی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے وزیر صحت کو 40 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک بھی دوا کی قیمت نہیں بڑھے گی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے پر عزم ہے اور حکومت صحت کے شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کے شعبے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button