crossorigin="anonymous"> عمران خان کا فارن فنڈگ کیس میں ایف آئی اے کو جواب دینے سے انکار - societynewspk

عمران خان کا فارن فنڈگ کیس میں ایف آئی اے کو جواب دینے سے انکار

عمران خان کا فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کو جواب دینے سے انکار،

دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت آپ کیخلاف کارروائی کروں گا۔ عمران خان

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

سابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو فارن فنڈنگ کیس کے نوٹس پر جواب دینے سے انکار کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایف آئی اے کو اپنے تحریری جواب میں لکھا کہ میں آپکو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند البتہ دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت آپ کے خلاف کارروائی کروں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تفصیلات اور دستاویزات طلب کرنا ایف آئی اے کے زیر اثر ہونے کا مظہر ہے، الیکشن کمشن نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ رپورٹ جاری کی جبکہ ایف آئی اے کے پاس پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے تحت کارروائی کرنے کا اختیار نہیں، پی ٹی آئی کو جاری کیا گیا نوٹس ایف آئی اے ایکٹ سے بھی متصادم ہے۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے عمران خان سے بینک اکاﺅنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں، جس پر عمران خان اور پی ٹی آئی کی طرف سے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے ایف آئی اے کو جواب بھجوایا۔

دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں متعلقہ تحقیقاتی اداروں کے ذریعے بھی وہاں کی کمپنیز و شخصیات کے بارے میں معلومات جمع کی جائیں گی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button