crossorigin="anonymous"> مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کی تاریخ ساز 31ویں سالانہ میلاد ریلی - societynewspk

مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کی تاریخ ساز 31ویں سالانہ میلاد ریلی

ملتان (سوسائٹی نیوز)

مرکز ی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی اورتاریخ ساز 31ویں سالانہ میلاد ریلی کا انعقاد،فضا درود و سلام سے گونج اٹھی میلاد ریلی میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ علماء کرام، سیاسی،سماجی،مذہبی شخصیات نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔31ویں سالانہ میلاد ریلی میلاد چوک شاہ رکن عالم سے شروع ہو کر گلشن مارکیٹ، مدنی چوک، چوک قذافی، رحیم چوک سے ہوتے ہوئے حضرت عمرفاروق پارک گلشن مارکیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں نکالی گئی میلاد ریلی کے قائدین اور شرکاء کا جگہ جگہ استقبال اور دستار بندی کی گئی جبکہ شرکاء کا پھولوں کی پتیا ں نچھاور کرکے استقبال کیا گیا۔

ریلی میں اونٹ ریڑھی، گدھا ریڑھی، رکشے، ٹرک، کاروں سائیکلوں موٹر سائیکلوں سمیت مختلف ٹرا نسپسورٹ پر شرکاء موجود تھے۔ جس میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات سمیت مختلف سکولوں دینی مدارس کے طالب علمو ں سمیت صاحبزادہ معصوم حامد نقشبندی،سید طلحہ حسین رضوی،پیر نوید فرید چشتی،رکن الدین حامدی،حاجی جاویداختر انصاری، ندیم قریشی،میاں جاوید قریشی،صدر متحدہ میلاد کونسل مرزا ارشدالقادری خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری،حاجی محمد رفیق،حامد ارائیں،راؤ محمد عارف رضوی،میجراقبال چغتائی،راؤ عبدالقیوم شاہین،ساجد قادری سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ریلی کے راستے میں شہریوں نے جگہ جگہ دودھ، پانی کی سبیلیں لگائیں اور لنگر تقسیم کیا گیا ۔

ْاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ حضرت محمد ﷺ تمام عالمین کے لئے رحمت بن کر آئے اور رہتی دنیا تک جامع ترین ضابطہ حیات عطا فر ما یا جس پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا وآخرت کی کا میابیاں حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہاہے کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے، امن وسلامتی کا حصول صرف اور صرف پیغمبر اسلام کے دامن سے وابستگی سے ہی ممکن ہے۔پیغمبر اسلام کا امتی کبھی دہشت گردی اور انتہا پسندی میں ملوث نہیں ہوسکتا۔میلادالنبیﷺ کے زریعے محبتوں کے پیغام کو عام کیا جاسکتا ہے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاجدارِ کائنات ﷺکے دیوانے عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مرکز ی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام نکالی گئی 31ویں سالانہ میلاد ریلی کی جھلکیاں

\\ مرکز ی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی اورتارایخ ساز31ویں سالانہ میلاد ریلی کاآغاز دن 4بجے میلاد چوک سے ہوا جس میں مختلف مذہبی، سماجی سیاسی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد اورعلماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔31 ویں میلاد ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں عشاقانِ رسول کی شرکت نے اسے بلاشک و شبہ تاریخ ساز بنا دیا،اس طرح میلاد ریلی نے اپنے ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔

\\ریلی کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ؐسے کیا گیا

\\میلاد چوک سے شروع ہونے والی میلاد ریلی کے آغاز پر جلوسوں کی صف بندی کی گئی اس کے بعد میلاد ریلی میں شریک تمام جلوس باالترتیب ریلی میں شریک ہوتے رہے

\\میلاد ریلی کا جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا گیا۔\\ شرکاء میلاد ریلی نے ہاتھوں میں سبز پرچم،بینراورپلے کارڈ اٹھاررکھے تھے۔

\\میلاد ریلی کے روٹ پر اہل علاقہ کی جانب سے جگہ جگہ لنگر و نیاز اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی تھی جبکہ چھوٹے بچوں کے لئے ان کے کھانے کی اشیا ء تقسیم کی جاتی رہیں

\\ریلی کے روٹس پر کثیر تعداد میں خواتین اور بچے اپنے گھروں کی چھتوں پر بیٹھ کربھی میلاد ریلی کو دیکھتے رہے،سماجی رہنما ملک محمد یوسف اورعمران یوسف نے تحریک صوبہ ملتان کی جانب سے سبیل کا اہتمام کیا۔

\\میلاد ریلی میں ایک ہزار سے زائد معززین شہر،صحافیوں اورسماجی سیاسی مذہبی رہنماؤں کی دستا بندی بھی کی گئی

\\ریلی میں موجود مختلف سماجی مذہبی تنظیموں کے جلوسوں میں ساؤنڈ سسٹم پر نعت رسول مقبولؐپیش کی جاتی رہی

\\گلشن مارکیٹ چوک سمیت تمام راستے انجمن تاجران کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا

\\میلاد ریلی میں متحدہ میلاد کونسل کے رہنماؤں نے صدرمرزاارشدالقادری،خواجہ پیرشفیق اللہ صدیقی البدری اورراؤ عارف رضوی کی قیادت میں شرکت کی

\\میلاد ریلی کے روٹس پر جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ اور خوش آمدید کے بینرز آویزاں کئے گئے تھے

\\میلاد ریلی کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی بھائی چارے کے فروغ اور امن و امان کے استحکام کے لئے خصوصی طور پر دعائیں کی گئی

\\میلاد ریلی نے تقریبا ًچار کلومیٹر کا سفر تین گھنٹے میں طے کیا،ریلی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات دیکھنے کو ملے۔

\\میلاد ریلی میں شرکائآمدِ مصطفےٰ۔۔۔مرحبا مرحبا کے نعرے لگاتے رہے۔\\میلاد ریلی میں جوڈو کراٹے کی ٹیم مختلف ایٹم پیش کرتی رہی \\میلاد ریلی کے شرکاء کی جگہ جگہ دستار بندی کی جاتی رہی

\\میلاد ریلی میں سپیشل بچوں اورسکاؤٹس کے دستے نے خصوصی شرکت کی۔ \\

؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛

ملتان (سوسائٹی نیوز )

مرکز ی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام 31ویں سالانہ میلاد ریلی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ مختلف تنظیموں کے رضا کاروں نے بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میلاد ریلی کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور پانی کے چھڑکاؤں کے انتطامات کئے گئے تھے

؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛

ملتان ( سوسائٹی نیوز )

مرکز ی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام 31ویں سالانہ میلاد ریلی کے موقع پر بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کئے ہوئے تھے اور ہاتھوں میں سبز پرچم تھامے ہوئے تھے

؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛

ملتان (سوسائٹی نیوز )

مرکز ی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام 31ویں سالانہ میلاد ریلی میں شرکاء پیدل چلتے رہے جبکہ شرکاء کی کثیر تعداد بگھیوں، موٹر سائیکل، رکشاؤں، ٹرالوں، گاڑیوں، اونٹ گاڑیوں پر بیٹھ کر شریک ہوئے جنہوں نے اپنی اپنی گاڑیوں کو خوبصورت اندا ز میں سجایا ہوا تھا۔شرکاء کی تعداد کے لحاظ سے یہ میلاد ریلی ۲۱ ربیع الاول سے قبل نکلنے والی جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی میلاد ریلی بن گئی۔جس میں بلاشبہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button