پی ٹی آئی کے مزید 43اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

پی ٹی آئی کے مزید 43اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کر لیے گئے۔
ذرائع کے مطابق استعفے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چند دن قبل منظوری کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے۔
اسپیکر آفس کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کر لیے گئے ہیں، اسپیکر نے استعفوں کی منظوری کی سمری الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری کی سمری الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئی ہے۔
قومی اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اب صرف منحرف ارکان ہی باقی بچے ہیں۔اب مزید 43 استعفوں کی منظوری کے بعد مجموعی طور پاکستان تحریکِ انصاف کے 122 اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123 اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک پی ٹی آئی کے 81 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا جا چکا ہے۔