crossorigin="anonymous"> 6100بلین کا ٹارگٹ پورا کرنا ایف بی آر کے افسران کی دیانتدار اور تندہی سے فرائض انجام دینے کا نتیجہ ہے۔ میڈم زاہدہ سرفراز - societynewspk

6100بلین کا ٹارگٹ پورا کرنا ایف بی آر کے افسران کی دیانتدار اور تندہی سے فرائض انجام دینے کا نتیجہ ہے۔ میڈم زاہدہ سرفراز

6100 بلین کا ٹارگٹ پورا کرنا ایف بی آر کے افسران کی دیانتداری اور تندہی سے کام کا نتیجہ ہے،

میرا آفس ٹیکس وکلاء کیلئے ہمیشہ کھلا ہے۔

میڈم زاہدہ سرفراز

چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کے عہدے پر میڈم زاہدہ سرفراز کا تقرر ملتان کے وکلاء اور ٹیکس گزاران کیلئے خوش آئند ہے۔ محمد عمران غازی ایڈووکیٹ

 

ملتان (سوسائٹی نیوز)

میڈم زاہدہ سرفرازچیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کا تقرر ملتان کے وکلاء اور ٹیکس گزاران کے لیے خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمد عمران غازی جنرل سیکرٹری ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے نوتقرر چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو میڈم زاہدہ سرفراز کو ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وفد کے ہمراہ مبارک باد کی تقریب سے کہے۔ ملتان ٹیکس بار کے وفد نے چیف کمشنر کو ٹیکس گزاران اور وکلاء کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

 

تقریب سے خطاب کے دوران میڈم زاہدہ سرفراز نے کہا کہ سابقہ سال ریکارڈ ریفنڈ جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے باوجود 6100 بلین کا ٹارگٹ پورا کرنا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے آفیسران کی دیانتداری اور تندہی سے کام کرنے کا نتیجہ ہے۔ٹیکس کلکٹر کے طور پر ان کا کام ناپسندیدہ ضرور ہے۔ لیکن ملک کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکس کی ریکوری لازمی ہے۔ جس کے لیے ٹیکس بار کا تعاون ناگزیر ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ سیکشن231A کے ریفنڈ جاری کرتے ہوئے محکمہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بنک ٹیکس کٹوتی کے چالان صیحح فارمٹ پر نہیں دیتے۔ جس بناء پرتصدیق کے عمل میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹیکس بار کے تعاون سے ریجنل ٹیکس آفس ملتان ایک جامع حکمت عملی بنا رہا ہے۔جس کے بعد ممکنہ طور پر اس دیرینہ مطالبہ کو پورا کردیا جائے گا۔

 

میڈم زاہدہ سرفراز نے مزید کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو SWAPE نام کا ایک سوفٹ وئیر ڈیزائن کررہا ہے۔ جس میں ٹیکس کٹوتی کی تمام تفصیلات موجود ہونگیں اور اس سوفٹ وئیر کے لانچ ہونے کے بعدایسے مسائل ٹیکس گزاران کو نہیں ہونگے۔

 

سیلز ٹیکس ریٹرن میں کمشنر کی اجازت پر تاخیر کے بارے میں میڈم زاہدہ سرفراز نے ہدایات جاری کیں کہ تمام زیر التواء درخواستوں کو میرٹ پر حل کردیا جائے گا اور اگر پھر بھی مسئلہ آتا ہے تو ان کا آفس ٹیکس وکلاء کے لیے ہمیشہ کھلا ہے۔

 

تقریب میں ایڈیشنل ہیڈ کوارٹر بلال احمد کے ہمراہ ملتان ٹیکس بار کے سینیرز ممبران میاں عبدالستار‘ ملک خادم حسین میتلا‘ محمد جمیل اویسی‘ محمد سعید‘ ملک رفیق‘ ضیاء اصغر‘ محمد عمران غازی‘ عثمان ستار‘ نواب نصیر الدین ہمایوں‘ عثمان خان‘ راجہ امتیاز کیانی‘ محمد صفدر‘ عثمان ہادی‘ میڈم فوزیہ ملک‘ شمع جمیل‘ ملک مقبول احمد‘ گوہر ایوب اور طیب اقبال شریک تھے۔

 

 

ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے نوتقرر چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو میڈم زاہدہ سرفراز کو ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وفد محمد عمران غازی جنرل سیکریٹری، ایڈیشنل ہیڈ کوارٹر بلال احمد کے ہمراہ ملتان ٹیکس بار کے سینیرز ممبران میاں عبدالستار‘ ملک خادم حسین میتلا‘ محمد جمیل اویسی‘ محمد سعید‘ ملک رفیق‘ ضیاء اصغر‘ محمد عمران غازی‘ عثمان ستار‘ نواب نصیر الدین ہمایوں‘ عثمان خان‘ راجہ امتیاز کیانی‘ محمد صفدر‘ عثمان ہادی‘ میڈم فوزیہ ملک‘ شمع جمیل‘ ملک مقبول احمد‘ گوہر ایوب اور طیب اقبال، ہمراہ گروپ فو ٹو

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button