crossorigin="anonymous"> عمران خان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج - societynewspk

عمران خان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

عمران خان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کےخلاف مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں درج ہوا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرایا دھمکایا آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی عمران خان نے تقریر میں کہا تمہارے اوپر کیس کرنا ہے مجسٹریٹ صاحبہ آپ تیار ہو جائیں آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔

متن کے مطابق عمران خان کے ان الفاظ اورتقریر مقصد پولیس کے اعلی حکام اورعدلیہ کو دہشت زدہ کرنا تھا عمران خان کے اس انداز اورڈیزائن میں کی گئی تقریر سے پولیس حکام،عدلیہ اورعوام میں خوف و ہراس پھیلا۔

عمران خان کی تقریر کے متعلقہ حصےکامتن ایف آئی آر کے ساتھ لگایا گیا ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button