الیکشن کمیشن آفس ملتان میں جھگڑے پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے 600رہنماوں و کارکنان پر مقدمہ درج،

- الیکشن کمیشن ملتان آفس میں جھگڑے پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے 600 رہنماوں و کارکنان پر مقدمہ درج
- پولیس تھانہ کوتوالی نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جاوید اقبال کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی
ملتان (سوسائٹی نیوز)
الیکشن کمیشن ملتان آفس میں جھگڑے پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے 600 کے لگ بھگ رہنماوں اور کارکنان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جاوید اقبال کی مدعیت میں درج کی گئی۔مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے سابق وزیر مملکت ملک محمد عامر ڈوگر، سابق ایم پی ایز ندیم قریشی، جاوید اختر انصاری سمیت دیگر معلوم و نامعلوم 300 کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے جو جھگڑے میں ملوث ہیں۔
مقدمہ میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے شیخ طارق رشید، سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی سمیت نون لیگ کے بھی آڑھائی سو سے تین سو کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
ملتان پولیس نے دونوں پارٹیوں کے 24 کارکنوں کو حراست میں لیکر دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ اس موقع پر زخمی کارکنوں کو بھی پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے۔