اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شکایت پر فراڈ کرنیوالے ریٹیلر کیخلاف تھانہ الپہ ملتان میں مقدمہ درج

اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شکایت پر فراڈ کرنیوالے ریٹیلر کیخلاف تھانہ الپہ ملتان میں ایف آئی آر درج
ملتان ( سوسائٹی نیوز)
اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملتان صدر عالمگیر گیلانی کی شکایت پر تھانہ الپہ پولیس نے اڈہ پکی پل بوسن روڈ پر واقع بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے HBL کے ریٹیلز سٹار موبائل زون کے مالک عمران کیخلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر عالمگیر گیلانی کو اڈہ پکی پل بوسن روڈ پر چیکنگ کے دوران سٹار موبائل پر میرا مائی زوجہ ظہور احمد کے اکاونٹ سے 7ہزار میں 6500 وصولی کی اطلاع ملی۔چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ سٹار موبائل کے مالک عمران نے بدنیتی اور فراڈ سے خاتون کے پیسوں میں سے 5سو کی کٹوتی کی ہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے عالمگیر گیلانی نے سٹار موبائل کو سیل کر دیا اور ملزم کیخلاف تھانہ الپہ میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔