crossorigin="anonymous"> وزیر اعلی پرویز الہی کو صدر بینک آف پنجاب نے وزیراعلی فلڈ ریلف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا - societynewspk

وزیر اعلی پرویز الہی کو صدر بینک آف پنجاب نے وزیراعلی فلڈ ریلف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کی ملاقات،وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا

مصیبت میں گھرے اپنے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے آج پاکستان ہم سب سے ایثار و قربانی کا تقاضا کررہاہے:پرویز الٰہی

فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم شفاف طریقے سے متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائے گی،کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دینگے

صاحب حیثیت بینک آف پنجاب کے اکاؤنٹ نمبر 6010159451200028 میں دل کھول کر امدادی رقوم جمع کرا ئیں

لاہور(سوسائٹی نیوز)

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔ ظفر مسعود نے بینک آف پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت میں گھرے اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے لئے آج پاکستان ہم سب سے ایثار و قربانی کا تقاضا کررہاہے۔ متاثرین سیلاب کی مددکرنا عین عبادت ہے اور ہم سب کا اخلاقی،قومی و مذہبی فریضہ ہے۔صاحب حیثیت بینک آف پنجاب کے اکاؤنٹ نمبر 6010159451200028 میں دل کھول کر امدادی رقوم جمع کرا ئیں۔ وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کا IBAN نمبر 6010159451200028 PK92BPUNہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم شفاف طریقے سے متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی آبادکاری میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔جن لوگوں کے گھر بار تباہ ہوئے ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر مالی امداد دیں گے۔سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کا سہارا بنیں۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی مٹی آج ہم سب سے دکھی انسانیت کی خدمت کا تقاضا کرتی ہے۔سیلاب سے ہونے والی تباہی ناقابل بیان ہے۔اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے سب کو مشترکہ طور پر اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔بینک آف پنجاب کے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ کاشف،ہیڈ مارکیٹنگ اسد ضیاء، چیف آف سٹاف بینک آف پنجاب نوفل داؤد او ردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

٭٭٭

تحصیل ڈسکہ کی موجودہ انتظامی پوزیشن برقرار رہے گی، ڈسکہ کو وزیرآباد میں شامل نہیں کیاجائے گا:پرویزالٰہی

وزیر اعلیٰ پرویزالٰہی سے ڈسکہ کی سیاسی و سماجی شخصیات کے وفدکی ملاقات، آپ نے ہمارے دل جیت لئے ہیں،وفد کااظہار تشکر

لاہور(سوسائٹی نیوز)

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں ڈسکہ سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں رکن پنجاب اسمبلی باؤ محمد رضوان،صاحبزادہ عثمان خالد، خواجہ عاطف رضا، سمیع اللہ ملہی،قاری ذوالفقار سیالوی، وسیم احمد،خواجہ سلمان،محمودالحسن،رانا عثمان، طاہر رؤف اور محمد بلال شامل تھے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تحصیل ڈسکہ کے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تحصیل ڈسکہ کی موجودہ انتظامی پوزیشن برقرار رہے گی اور ڈسکہ کو وزیرآباد میں شامل نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ڈسکہ میرے دل کے قریب ہے، اس شہر کی حالت بدلیں گے۔ ڈسکہ سمیت ہر حلقے میں بھرپور ترقیاتی کام کروائیں گے۔ علاقے میں بنیادی سہولتوں کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ وفد نے تحصیل ڈسکہ کی موجودہ انتظامی پوزیشن برقرار رکھنے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے مطالبہ مان کر ہمارے دل جیت لئے ہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button