crossorigin="anonymous"> جانوروں کی آلائشوں سے تیل بنانے والی فیکٹری سیل،3ملزم گرفتار،ڈپٹی کمشنر ملتان کی بڑی کارروائی - societynewspk

جانوروں کی آلائشوں سے تیل بنانے والی فیکٹری سیل،3ملزم گرفتار،ڈپٹی کمشنر ملتان کی بڑی کارروائی

  ملتان ( سوسائٹی نیوز)

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے انڈسٹریل اسٹیٹ میں چھاپہ مارا اور جانوروں کی آلائشوں سے تیل بنانے والی فیکٹری پکڑ کر 3 ملزم گرفتار کرلئے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کو شہریوں اور انٹیلیجنس اداروں سے اطلاع ملی کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم ابو ہریرہ فیکٹری کے مالکان جانوروں کی آلائشوں سے تیل نکال کر مارکیٹ میں سپلائی کررہے ہیں جس پر شہریوں کی شکایتوں کے ازالے کیلئے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے خود آپریشن کی قیادت کی اور فیکٹری سے آلائشیں اور تیل سے بھرے ڈرم برآمد کرکے موقع پر 3 ملزم گرفتار کرلئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کے حکم پر ابو ہریرہ فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔اپریشن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر حسن اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے بتایا کہ آلائشوں کو پگھلا کر آئل مارکیٹ میں فروخت کیا جارہا تھا۔فیکٹری مالکان کو این او سی دکھانے کی وارننگ جاری کی ہے جس کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے حقدار نہیں ہیں ضلعی انتظامیہ نے دیگر فیکڑیوں کا بھی سروے شروع کردیا ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button