دبئی میں چاند کی شکل کا نیا لگژری ہوٹل تعمیر کیا جائیگا

“دبئی میں چاند کی شکل کا نیا لگژری ہوٹل تعمیر کیا جائے گا”
دبئی (سوسائٹی نیوز)
چاند کو آسمان پر جگمگاتے ہوئے تو آپ نے دیکھا ہوگا اور ہوسکتا ہے کہ خواہش بھی کی ہو کہ کاش وہاں جاسکتے۔اگر آپ یہ خواب دیکھتے رہے ہیں تو جلد دبئی میں ایسا ممکن ہوجائے گا۔دبئی میں ایک لگژری ہوٹل تعمیر کیا جائے گا جس کا ڈیزائن حیران کردینے والا ثابت ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں چاندکی شکل کا لگژری ہوٹل تعمیر کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ہوٹل کی تعمیر کینیڈا کی ایک کمپنی کے سپرد کی گئی ہے جو مون ورلڈ ریزورٹ نامی عمارت کو 48 ماہ میں تعمیر کرے گی جس کی مجموعی اونچائی 735 فٹ ہوگی۔