crossorigin="anonymous"> سندھ ،بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کے شروع ہونیکا امکان - societynewspk

سندھ ،بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کے شروع ہونیکا امکان

سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ پہلے ہی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چودہ ستمبر تک وقفے وقفے سے بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدین، ٹھٹھہ اور میرپور خاص میں بادل برسیں گے۔ تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ 13اور 14 ستمبر کو لسبیلا، قلات اور خضدارمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

14 ستمبر تک خیبرپختونخواہ میں بھی بارشیں متوقع ہے۔ سوات، مانسہرہ اور چارسدہ میں وقفے وقفے سے بارشیں ہوسکتی ہیں۔ پشاور، صوابی، چترال اور دیر میں بھی بادل برسیں گے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد، پنڈی اور لاہور سمیت پنجاب والے بھی تیاری کرلیں۔ آج سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری، اٹک، چکوال، جہلم اور سیالکوٹ میں بھی بادل برسیں گے۔

نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، میانوالی میں بھی برسات ہوگی۔ خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جھنگ اور فیصل آباد میں بھی آج سے چودہ ستمبر تک بادل برس سکتے ہیں۔ 13 اور 14ستمبر کے دوران بھکر، لیہ، ڈی جی خان اور مظفرگڑھ میں وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button