چیف آفیسر ضلع کونسل ملتان اور ملازمین کے درمیان صلح ہو گئی

چیف آفیسر ضلع کونسل ملتان اور ملازمین کے درمیان صلح،
رانا محبوب عالم نے اپنے گزشتہ رویئے کی معذرت کی اور آئندہ کیلئے بہترین ماحول میں مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی
ملتان (سوسائٹی نیوز)
ضلع کونسل ملتان کے نئے چیف آفیسر رانا محبوب عالم اور ضلع کونسل ملازمین کے درمیان صلح ہو گئی۔چیف آفیسر رانا محبوب عالم نے ضلع کونسل کے میٹنگ ہال میں آفیسرز اور سٹاف کے درمیان بیٹھ کر گزشتہ معاملات پر معذرت کی اور یقین دلایا اس مرتبہ جبتک وہ ضلع کونسل میں تعینات ہیں ہر افسر اور سٹاف کو مکمل عزت و احترام ملیگا اور ضلع کونسل کی بہتری اور ترقی کیلئے ملکر کام کریں گے۔کسی بھی ملازم کی عزت نفس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیجائیگی اور نہ ہی کسی کیخلاف انتقامی کارروائی کی جائیگی۔

میٹنگ میں ملک لیاقت علی ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس،سید عباس سرور نقوی ڈسٹرکٹ آفیسر (آئی اینڈ ایس),حاجی شفیع،سجاد راں،اعجاز بھٹہ،امتیاز چٹھہ،میاں خالد،راو عبدالقیوم شاہین و دیگر شریک تھے۔