الیکشن کمیشن میں جھوٹا حلف جمع کرانے والا صادق و امین نہیں ہو سکتا ۔ بلاول بھٹو زرداری

الیکشن کمیشن کو جھوٹا حلف دینے والا صادق اور امین نہیں ہو سکتا،
عمران خان کا کرپشن کیخلاف بیانیہ بھی جھوٹا نکلا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کمبوڈیا روانگی کے موقع پر بیان

اسلام آباد(سوسائٹی نیوز)
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کمبوڈیا روانہ ہو گئے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آسیان کے زیر اہتمام 29 ویں آسیان ریجنل فارم (ARF) کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے کمبوڈیا روانہ ہو گئے۔

وزیر خارجہ کمبوڈیا کے سہ روزہ دورے کے دوران مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے، اس دوران کمبوڈیا کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات ہوگی۔آسیان وزارتی اجلاس میں خطے کی عمومی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بات ہوگی۔

اس سے قبل کرونا وبا کے پیش نظر آسیان ریجنل فارم کا وزارتی اجلاس گزشتہ سال ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا۔

کمبوڈیا روانگی سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متعلق اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان غیر ملکیوں سے پیسے لے کر ملکی سیاست آلودہ کرنے پر عوام کے مجرم ٹھہرتے ہیں، اور کرپشن کے خلاف ان کا بیانیہ بھی جھوٹا نکلا۔عمران خان نے الیکشن کمیشن کو تحقیقات سے روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کیے، جو جھوٹا حلف نامہ الیکشن کمیشن کو دے، وہ صادق اور امین نہیں ہو سکتا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

اہم ترین
Close
Back to top button