انجمن طلباء اسلام کا طلباء یونینز پر پابندی کیخلاف خاموش احتجاجی مظاہرہ

انجمن طلباء اسلام کا طلباء یونین پر پابندی کیخلاف خاموش احتجاجی مظاہرہ
ملتان(سوسائٹی نیوز)
انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام” 9 فروری بلیک ڈے ” یونینز پر پابندی کے خلاف خاموش احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس میں مظاہرین نے منہ پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اور ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہن کر فلیکسز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر طلباء یونینز بحالی کے نعرے درج تھے

اس حوالے سے انجمن طلباء اسلام کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام اور طلباء کو درپیش مسائل کے حل کے لئے طلباء تنظیموں کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے طلباء تنظیموں پر پابندی سے تعلیمی اداروں میں لسانی اور صوبائی جھگڑوں کو فروغ ملا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ 9فروری طلباء کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ایک عرصے سے جاری طلبہ یونین پر پابندی جمہوریت کے منافی اقدام ہے طلبہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے طلبہ تنظیموں کے اراکین اپنے حقوق کی بحالی کے لیے انتہائی اقدام پر مجبور ہو چکے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان طلباء یونینز سے پابندی ہٹانے کے عملی اقدامات کرے۔اس موقع پر ناظم ضلع ملتان محمد یونس نوناری،ملک مبشر کھوکھر،مہر واجد ترگڑ،مہر نعیم ہراج،قاری زوار قادری و دیگر موجود تھے۔