پیپلزپارٹی ہی قائد اعظم کے ویژن کیمطابق پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی منزل پر پہنچا سکتی ہے۔ملک ارشد اقبال بھٹہ،ملک نسیم لابر،ریاض حسین بخاری

پیپلزپارٹی ہی قائد اعظم کے ویژن کیمطابق پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل پر پہنچا سکتی ہے۔
ملک ارشد اقبال بھٹہ،ملک نسیم لابر،ریاض حسین بخاری
ملتان (سوسائٹی نیوز)
25 دسمبر یوم قائد اعظم کے موقع پر پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کےرکن وامیدوار این اے 150و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ، سٹی صدر پیپلزپارٹی ملتان ملک نسیم لابر اور سینئر رہنما پیپلزپارٹی ریاض حسین بخاری نے قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

انہوں نے کہا کہ آج اس عظیم ہستی کی پیدائش کا دن جس نے مسلمانوں کے لئے علیحدہ ملک کے خواب کو زندہ تعبیر کیا۔ ایسا ملک جس میں جمہوریت ہو، اور تمام لوگ اپنے عقائد اور مذہب پر عمل کرنے میں آزاد ہوں اور یکجہتی کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔
قائد اعظم کی سوچ اور فکر پر عمل کر کے ہی ہم ایک جمہوری اور ترقی کرتے پاکستان کی منزل پا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی قائد اعظم کے ویژن کیمطابق پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل پر پہنچا سکتی ہے۔