مشیر وزیراعلی طارق زمان گجر کا سلاٹر ہاوس کا اچانک دورہ،صفائی کے ناقص نظام اور مردہ جانور دیکھ کر برہم،تین قصابوں پر مقدمات درج

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری طارق زمان گجر کا اچانک سلاٹر ہائوس کا دورہ،
مردہ جانور اور گندی پر برہم،
تین قصابوں پرناقص، غیر معیاری اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے پر مقدمات درج
ملتان (سوسائٹی نیوز)
مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری طارق زمان گجر آج صبح سویرے سلاٹر ہائوس پہنچنے تو گندگی کے انبار اور مردہ جانور دیکھ کر سخت برہم ہوئے، انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ والوں کو فون کیا تو جواب ملا یہ علاقہ کارپوریشن کی حدود میں نہیں آتا جس کی وجہ سے یہاں صفائی نہیں کی جاتی، چوہدری طارق زمان گجرنے فون پر سی او سے رابطہ کیا اور صورت حال سے آگاہ کیا، جس پر سی او نے فوری طور پر صفائی کا انتظام کرانے کا حکم جاری کیا۔
چوہدری طارق زمان گجر سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہائوس ندیم خان کو ساتھ لے کر قصابوں کی دکانوں پر گئے، ناقص ،غیر معیاری اور مردہ جانوروں کی فروخت کے انکشاف پر انہوں نے انسپکٹر منیر کو موقع پر طلب کیا تو وہ بھی بہانے بنانے لگا، معلوم ہوا کہ انسپکٹر منیر باقاعدہ منتھلی لیتا ہے اس لیے قصابوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ اکثر قصابوں نے جعلی مہریں بنا رکھی ہیں۔

چودھری طارق زمان گجر نے سی او کو انسپکٹر کو فوری معطل کر کے شفاف انکوائری کرانے کا حکم دیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی کو عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنا سنگین جرم ہے، سرکاری عملہ کی غفلت اور اس جرم کے مرتکب قصابوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
ملتان( سوسائٹی نیوز )
مشیر وزیر اعلیٰ سلاٹر ہائوس اور شہر میں قصابوں کی دکانوں پر گئے تو 6 بکرے اور ایک بچھڑا موقع سے مردہ حالت میں ملے۔ دوران چیکنگ غیرقانونی مذبحہ خانہ سلور کا کارخانہ معصوم شاہ روڈ اور گرڈ سٹیشن وہاڑی روڑ پر ملزمان وقاص ،عرفان ، فضل الہی ، محمد کاشف اور رانا محمد اکرم اپنے خفیہ ٹھکانوں پر بیمار و لاغر جانور کو ذبح کرتے ہوئے پائے گئے جن کو گرفتار کرکے حوالہ متعلقہ پولیس کردیا گیا ۔