crossorigin="anonymous"> چیف سیکرٹری پنجاب افضل کامران کے بعد آئی جی پنجاب فیصل شاہکار بھی چھٹی پر چلے گئے - societynewspk

چیف سیکرٹری پنجاب افضل کامران کے بعد آئی جی پنجاب فیصل شاہکار بھی چھٹی پر چلے گئے

چیف سیکرٹری پنجاب کے بعد آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی چھٹی منظور،

فیصل شاہکار 14 دن کی چھٹی لیکر عمرہ پر روانہ

لاہور(سوسائٹی نیوز)

 چیف سیکرٹری پنجاب افضل کامران کے بعد آئی جی پنجاب فیصل شاہکار 14 روز کی رخصت پر چلے گئے جن کی چھٹی منظور کر لی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے چودہ دن کی چھٹی مانگ رکھی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ کنور شاہ رخ کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان پر حملے کے بعد فیصل شاہکار نے آئی جی پنجاب کے طور پر کام کرنے سے معذرت کی تھی۔ پنجاب حکومت نے 8 نومبر کو صوبے میں نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی تقرری کے لیے وفاق کو 3 نام بھجوادیے ہیں۔ وفاق کو آئی جی پنجاب کے جو نام ارسال کیے ہیں، اُن میں فیاض احمد دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر شامل ہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button