crossorigin="anonymous"> - societynewspk

زرعی افسران کپاس کی ایڈوائزری ہر صورت کاشتکاروں تک پہنچائیں۔محمد فاروق جاوید

میرہزارخان (سوسائٹی نیوز)

محمد فاروق جاوید ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ہیڈ کوارٹرز لاہور نے حالیہ بارشوں کے بعد کپاس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ضلع مظفرگڑھ کا دورہ کیا۔انھوں نے کہا کہ بارشوں کے بعد کپاس پر سفید مکھی اور سبز تیلہ کا حملہ بڑھا ہے جس کو کنٹرول کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

ضلع بھر کے زراعت افسران کو ہدایت کی کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کپاس کی ایڈوائزری ہر صورت کاشتکاروں تک پہنچائیں اور فصل کے اس نازک مرحلہ پران کی رہنمائی کو یقینی بنائیں ۔ بعدازاں انھوں نے بائیولوجیکل لیب مظفرگڑھ کا معائنہ کیا ۔

انھوں نے مزید کہا کہ بایئو کارڈز پیدا کرنے کی استعداد کو بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کپاس کے کاشتکار ان سے فائدہ اٹھائیں میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ضلع مظفرگڑھ رانا حبیب الرحمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل مظفرگڑھ ملک عبدالرزاق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل جتوئی محمد افضل قریشی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل علی پور اسد اللہ خان جتوئی سمیت مختلف افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button