crossorigin="anonymous"> الخدمت چیریٹی آسٹریلیا ہسپتال میں عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم ہے۔ راو محمد ظفر - societynewspk

الخدمت چیریٹی آسٹریلیا ہسپتال میں عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم ہے۔ راو محمد ظفر

الخدمت چیریٹی آسٹریلیا ہسپتال میں عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم ہے:راو محمد ظفر
مہنگائی کے اس دور میں ادویات 25فیصد رعایتی قیمت پر دی جائیں گی ، امیر صوبہ کافتتاحی تقریب سےخطاب

ملتان( سوسائٹی نیوز )

امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر نے کہا کے الخدمت فاونڈیشن نے ہر مشکل وقت میں ملک و ملت کے لیے اپنے آپ کو پیش کیا ہے ،الخدمت چیریٹی آسٹریلیا ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب کی صورتحال میں الخدمت فاونڈیشن بے سہارا لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی، کمر توڑ مہنگائی کے دور میں الخدمت کے اس ہسپتال میں اعلیٰ معیار کی ادویات 25فیصد رعایتی قیمت پر عوام کو دی جارہی ہیں، عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم ہے، جنرل فزیشنز کی فیس ایک عام آدمی کی آمدنی کو دیکھتے ہوئے صرف ایک سو روپے رکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال میں 24 گھنٹے ڈاکٹرز کی سہولت موجود ہوگی ، اس ہسپتال میں بیک وقت 110مریضوں کے لیے بیڈز موجود ہیں، مستقبل میں اس کو او ر بڑھائیں گے، یہ خدمت خلق کا سلسلہ یوں ہی جاری رہے گا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button