ملکی استحکام اور معیشت کی بہتری کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اور متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ محمد اختر بٹ

ملتان( سوسائٹی نیوز )
آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی نائب صدر اور پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر محمد اختر بٹ نے کہا ھے کہ اس وقت ملک میں عدم استحکام جیسی صورتحال ہے وجوہات کوئی بھی ہیں لیکن عوام کا کچومر نکل گیا ہے۔ ملکی معیشت تباہی کی طرف گامزن ھے مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ھے۔ چوری ڈکیتی راہزنی و دیگر جرائم میں اضافہ ہورہا ہے ۔
بجلی بلوں میں بجلی کی قیمت سے زیادہ ٹیکس ہے۔ آئے روز پٹرول گیس کی قیمتوں میں اضافے نے تنخواہ دار لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔غریب عوام اس وقت دو وقت کی روٹی سے عاجز ہیں۔ بالخصوص تنخواہ دار طبقہ اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھنے سے قاصر نظر آتے ہیں ۔علاج معالجے سے محروم ہو چکے ہیں۔ ‘انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قلت اور بلیک مارکیٹنگ عام ہوچکی ہے۔
حکومتی سطح پر ان معاملات کو کوئی اہمیت نہیں دی جا رہی جبکہ فارما انڈسٹری والے بار بار حکومت کو باور کروا رہے ہیں کہ آسمان سے باتیں کرتا ڈالر اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے دی گئی قیمتوں میں موجودہ حالات میں کوئی مماثلت نہیں پائی جاتی جبکہ حکومت قیمتوں میں اضافہ کرنے میں مکمل طور پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کی وجہ سے فارما انڈسٹری والے خام مال امپورٹ کرنے اور مینوفیکچرنگ کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں جن سے ادویات کی شدید قلت پیدا ہورہی ہے۔
ْہماری اپیل ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ یہ ملک اللہ تعالیٰ تا قیامت قائم و دائیم رکھے اگر یہ ھے تو سیاست بھی ھو گی اور نظام بھی چلے گا اس وقت من حیث القوم متحد ہو کر ہی بحران سے نکل سکتی ھے