crossorigin="anonymous"> آرمی چیف سمیت تمام فوجی محب وطن ہیں،عمران خان اپنے بیان کی خود وضاحت کریں۔ صدر مملکت عارف علوی - societynewspk

آرمی چیف سمیت تمام فوجی محب وطن ہیں،عمران خان اپنے بیان کی خود وضاحت کریں۔ صدر مملکت عارف علوی

آرمی چیف سمیت تمام فوجی محب وطن ہیں ، عمران خان اپنےبیان کی خود وضاحت کریں ، صدر مملکت عارف علوی

پشاور (سوسائٹی نیوز)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور میں گورنر ہاوس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی حب الوطنی پر کسی قسم کا شک نہیں کیا جا سکتا ، آرمی چیف سمیت تمام فوجی محب وطن ہیں ،عمران خان اپنے بیان کی خود وضاحت کریں۔ پاک فوج سیلاب زدگان کی امداد میں مصروف ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ساتھ بھی مشاورت اور بات چیت ہوتی رہتی ہے ، اس حکومت سے ماضی کی حکومت کے برعکس رابطہ کم ہے ، میں حکومت اور اپوزیشن کے مابین کشیدگی ختم کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہوں ، امید ہے جلد پیشرفت ہو گی ، فوری طور پر کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا،صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کا مسئلہ ہے ، پانی کی تقسیم کا طریقہ کار شفاف نہیں ، آئی ایم ایف ڈیل کے بعد حالات بہتر ہو جائیں گے ، معاہدے کے بعد دیگر ممالک کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو گا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button