سیلاب متاثرین کے فوری ریلیف کیلئے تمام مقتدر طاقتوں کو وفاقی و صوبائی حکومتوں سے ملکر کام کرنا چاہیئے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ

سیلاب متاثرین کے فوری ریلیف کے لیے تمام مقتدر طاقتوں کو وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے ۔ملک ارشد اقبال بھٹہ
ملتان (سوسائٹی نیوز)
پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 156 و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ یہ وقت سیاسی پوائینٹ سکورنگ سے مبرا ہو کر سیلاب زدہ علاقوں میں تباہ شدہ انفراسٹرچکر بحال کرنے اور بے گھر لوگوں کو چھت فراہم کرنے کا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سونامی خان ہر وقت سونامی سونامی کرتے نہیں تھکتا تھا اب قوم دیکھ لے سونامی کیا تباہی لاتا ہے کہ وطن عزیز کا ایک تہائی حصہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی نظر ہو کر ہزاروں انسانی و مویشی اموات اور ایک کروڑ سے زائد لوگوں کو بے گھر کر چکا ہے ۔
ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ سونامی خان اور پیروکاروں کو اب سونامی کے نام سے توبہ کرکے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہیئیں۔