علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانان ہند میں آزادی کی تڑپ پیدا کی۔ سید فخر امام

ملتان ( سوسائٹی نیوز )
ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن،ملتان یونٹی لائنز کلب اور سپیرئیر گروپ آف کالجز ملتان کیمپس کے زیرِ اہتمام رائز اے جی گروپ پاکستان، فورٹین سٹریٹ پیزا اور یو اے ای گروپ آف ایسوسی ایٹس ملتان کے تعاون سے یومِ ولادت حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کے موقع پر سہہ روزہ تقریبات کے آخری روز اختتامی تقریب و تقریبِ تقسیم علامہ اقبال اعترافِ خدمات ایوارڈز 2022 سپیرئیر گروپ آف کالجز ملتان کیمپس میں منعقد ہوئی۔صدارت ممتاز ماہر تعلیم و ریجنل ڈائریکٹر سپیرئیر گروپ آف کالجز ملتان ریجن پروفیسر محمد یاسر طاہر خان نے کی مہمانِ خصوصی سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام جبکہ مہمانان اعزاز ڈائریکٹر سپیرئیر کالج ملتان ممتاز عالم دین علامہ محمد شریف چنگوانی، سنئیر نائب صدر PTI ضلع ملتان چوہدری ابرار حسین، چیف ایگزیکٹو رائز اے جی گروپ پاکستان غلام فرید، ڈائریکٹر محمد عبداللہ چنگوانی، ریجنل پروگرام منیجر شیخ عادل فاروق، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائیزیشن نعیم اقبال نعیم،سماجی رہنما رشید عباس خان اور معروف مذہبی سکالر پروفیسر عبدالماجد وٹو شامل تھے۔
تقریب میں کالجز کے طلباء وطالبات میں تقاریر،کلامِ اقبال کے مقابلے بھی ہوئے ان طلبا و طالبات میں حوصلہ افزائی کے لیے ٹرافیز، علامہ اقبال کی تصانیف اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے گئے جبکہ جج کے فرائض ماہر تعلیم پروفیسر حماد اور پروفیسر جاوید نے سرانجام دیے۔تقریب کی نظامت کے فرائض قاری محمد عبداللہ اور پروفیسر وقار عظیم نے اداء کیے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید فخر امام نے کہا کہ علامہ اقبال صرف ایک شاعر ہی نہی بلکہ مدبر، فلسفی، استاد، دانشور اور سیاستدان بھی تھے جنہوں نے سب سے پہلے خطبہِ آلٰہ باد میں تصور پاکستان پیش کیا اور اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانان ہند میں آزادی کی تڑپ پیدا کی اور یوں مسلمانان ہند نے قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان حاصل کیا۔
پروفیسر یاسر طاہر خان، غلام فرید اور نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ اقبال کی شاعری قرآن پاک اور حدیث شریف کی تفسیر ہے جس میں قرآن پاک کا ترجمہ ہے اقبال نے امت مسلمہ کو اپنی کھوئی اسلامی اقدار یاد کرواتے ہوے خواب غفلت سے بیدارکیا ۔علامہ اقبال ؒ اسلامی اصولوں کی روشنی میں عہدِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ مملکت کا قیام چاہتے تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شریف چنگوانی، چوہدری ابرار حسین پروفیسر عبدالماجد وٹو،رشید عباس خان نے کہا کہ اقبال ؒ کی شاعری جتنی مشکل لگتی ہے درحقیقت اتنی ہی آسان ہے اقبال ہر دور کا شاعر ہے اور انہوں نے اپنی شاعری کا محور نوجوانوں کو بنا کر انہیں شاہین کا لقب دیا۔
تقریب میں مہمانان گرامی اور سماجی، فلاحی شخصیات میں علامہ اقبال اعتراف خدمات ایوارڈز تقسیم کئیے گئے جن میں حافظ معین خالد، پروفیسر محمود حسین ڈوگر، پروفیسر رضوان یعقوب، شکور طاہر، رانا معین، شیخ عامر،محمد راشد جہانگیر، حافظ محمد کاشف، علی جاوید،پروفیسر حماد، پروفیسر جاوید و دیگر اور طلبا و طالبات شامل تھے۔
ملتان۔ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان اور سپیرئیر گروپ آف کالجز ملتان کیمپس کے زیرِ اہتمام یومِ ولادت حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کے موقع پر سہہ روزہ تقریبات کے آخری روز سماجی، فلاحی شخصیات اور طلبہ و طالبات میں سابق وفاقی وزیر سید فخر امام، ممتاز عالم دین علامہ شریف چنگوانی، پروفیسر یاسر طاہر خان اور نعیم اقبال نعیم علامہ اقبال ایوارڈز 2022 تقسیم کررہے ہیں جبکہ چوہدری ابرار حسین، غلام فرید، پروفیسر عبدالماجد وٹو، عبداللہ چنگوانی، شیخ عادل فاروق، قاری محمد عبداللہ، رشید خان، حافظ معین خالد، پروفیسر محمود ڈوگر، پروفیسر رضوان یعقوب،پروفیسر وقار عظیم، شکور طاہر، رانا معین، شیخ عامر،محمد راشد جہانگیر، حافظ محمد کاشف، علی جاوید،پروفیسر حماد، پروفیسر جاوید و دیگر اور طلبا و طالبات ایوارڈز وصول کررہے ہیں