علامہ سعید احمد فاروقی نے تمام عمر اطاعت خداوندی اور عشق مصطفی کا درس دیا ہے۔ علامہ مولانا پیر نوازش علی زیدی

ملتان ( سوسائٹی نیوز )
جماعت اہلسنت کے ممتاز عالم دین علامہ مولانا پیر نوازش علی زیدی نے کہا ہے کہ علامہ سعیداحمد فاروقی نے تمام زندگی اطاعت خداوندی اور عشق مصطفےٰ کا درس دیاہے۔ آپ کا طرز عمل نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے شاہی جامع مسجد طوطلاں والی ملتان میں علامہ سعید احمد فاروقی کے دوسرے سالانہ ختم شریف کی محفل سے خطاب کے دوران کیا جس کی صدارت علامہ مفتی خورشید احمد صدیقی نے کی۔ جماعت اہل سنت صوبہ پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ مفتی خورشید احمد صدیقی نے کی۔
جماعت اہل سنت صوبہ پنجاب کے ناظم اعلیٰ حافظ محمد فارفق خان سعیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ سعید احمد فاروقی ؒ کے ساتھ ہم نے اندرون ملک اور بیرون ملک سفرکیے سفر میں ساتھی کا پتہ چلتا ہے تو ہم نے ان کوظاہر و باطن یکساں پایا ان کی زندگی میں تضاد نہ تھا جو قول تھا وہی فعل تھا۔
تقریب میں صاحبزادہ مطیع الرسول سعیدی،مولانا قاضی محمد بشیر گولڑوی،ڈاکٹر ارشد علی بلوچ،مولانا غلام فرید خان اظہری، مولانا شاہد اسلام قمری، مولاناصاحبزادہ نصیب ربانی، مولانا پیرصدام حسین سلطانی، صاحبزادہ فیض الحسن فاروقی، صاحبزادہ معین الدین مدنی، ڈاکٹر محمد عبداللہ سعید، علامہ بشیراحمد نوری نے خطاب کیا، محمدنبیل یوسف قادری، شوکت حسین سعیدی، محمدعدنان نقشبندی، سجاد نقشبندی، محمد عامر قادری، محمد قیصرمہروی و دیگر نعت خواں نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔
سابق ناظم ممتاز آباد ٹاون میں جمیل احمد، شیخ محمد فاروق، حاجی محمد پھول، حاجی ہارون الیاس، ملک نیازاحمد بھٹہ، محمد ندیم قریشی ایم پی اے و معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد یونس ڈویژن، حاجی ملک رفیق نواز بھٹہ، شیخ محمد سعید، محمدنادر شریف۔ مولانا محمدسلیم بلالی، مختار احمد راٹھور، وجاہت رسول، اسامہ،محمد ہاشم خان، محمد فیاض امجد، صاحبزادہ وحید احمد عثمانی مہمانان گرامی تھے آخر میں ملکی سلامتی و استحکام اور علامہ سعید احمد فاروقی ؒ کی بلندی درجات کی خصوصی دعا کی گئی۔
ملتان: شاہی جامع مسجد طوطلاں کے خطیب علامہ سعید احمد فاروقی ؒ کے دوسرے ختم شریف کی نشست سے علامہ پیرنوازش علی فریدی، علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی، مفتی خورشید احمد صدیقی، صاحبزادہ مطیع الرسول سعیدی،صاحبزادہ معین الدین مدنی، صاحبزادہ فیض الحسن فاروقی، قاضی محمد بشیر گولڑوی، ڈاکٹر ارشد بلوچ،قاری غلام فرید خان اظہری،محمد ندیم قریشی ایم پی اے،میاں جمیل احمد،شیخ محمد فارق، ملک فیض نواز بھٹہ، و دیگرخطاب کررہے ہیں