پنجاب بھر کے تمام سکولز میں یونیفارم کی بجائے طلبہ کو سردی سے بچاو کیلئے ہر قسم کے گرم کپڑے پہننے کی اجازت

پنجاب بھر کے تمام سکولز میں یونیفارم پالیسی میں دو ماہ کیلئے نرمی،
طلباء یونیفارم کی بجائے سردی سے بچاو کیلئے ہر قسم کے گرم کپڑے پہن سکتے ہیں،
پنجاب گورنمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
لاہور(سوسائٹی نیوز)
حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کو جنوری اور فروری 2023 میں یونیفارم پالیسی میں نرمی کی ہدایات دے دی ہیں۔

طلباء کو سردی کی شدت سے بچنے کیلئے کسی بھی رنگ کا سویٹر، جیکٹ، ٹوپی،مفلر، ہر قسم کے جوتے پہن کر سکول جا سکتے ہیں۔
پنجاب حکومت نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔