crossorigin="anonymous"> پی ایم اے ملتان الیکشن: صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج سمیت 18رکنی کابینہ بلامقابلہ منتخب - societynewspk

پی ایم اے ملتان الیکشن: صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج سمیت 18رکنی کابینہ بلامقابلہ منتخب

ملتان(سوسائٹی نیوز)

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات کا معاملہ،مخالف امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے پر یو ڈی ایف پینل کی 18 رکنی کابینہ بلا مقابلہ منتخب، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے 24-2022 کے لئے مختلف امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے تاہم مخالف امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے اور سکروٹنی کے بعد چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر عبدالقادر خان نے بلامقابلہ منتخب ہونے والی 18 رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا ۔

جس کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج صدر پی ایم اے ملتان، پروفیسر ڈاکٹر منظر علی سینئر وائس پریزیڈنٹ (1) ،ڈاکٹر رانا خاور لطیف سینئیر وائس پریزیڈنٹ (2), ڈاکٹر غلام مرتضی بلوچ سینئر وائس پریزیڈنٹ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر خان وائس پریزیڈنٹ , ڈاکٹر محبوب قادر وائس پریزیڈنٹ ملتان، ڈاکٹر خضر صدیقی وائس پریزیڈنٹ ڈینٹل، ڈاکٹر احمد خلیل خان وائس پریزیڈنٹ شجاع آباد ، ڈاکٹر شوکت حسین گھلو وائس پریذیڈنٹ جلال پور پیروالہ ، ڈاکٹر حاجرہ سلطانہ لیڈی وائس پریزیڈنٹ ، پروفیسر ڈاکٹر طارق وقار جنرل سیکرٹری ، ڈاکٹر شیخ عبد الخالق فنانس سیکرٹری ، ڈاکٹر خرم ملک پریس اینڈ انفارمیشن سیکرٹری، ڈاکٹر عارف ذوالقرنین جوائنٹ سیکرٹری ،ڈاکٹر عمران حیدر قیصرانی جوائنٹ سیکرٹری ،ڈاکٹر مظہر رسول جوائنٹ سیکرٹری ڈینٹل، ڈاکٹر عمران خان مزاری کلچرل سیکرٹری اور ڈاکٹر حمیرہ بشیر کو لیڈی کلچرل سیکرٹری پی ایم اے منتخب کیا گیا ہے، اسی طرح چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر عبدالقادر خان نے یوڈی ایف کے بلامقابلہ منتخب 15 سنٹرل کونسلرز اور 15 پروونشل کونسلرز کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button