crossorigin="anonymous"> انجلینا جولی ایک بار پھر سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئیں - societynewspk

انجلینا جولی ایک بار پھر سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئیں

انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ افراد کی مددکیلیے پاکستان پہنچ گئیں

 دادو(سوسائٹی نیوز)

ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی خصوصی سفیر انجلیناجولی سیلاب سےمتاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی پاکستان کے شہر  دادو پنہچ گئی ہیں۔انجلینا جولی تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے دورے کر رہی ہیں۔

انجلینا جولی ضلع دادو تحصیل جوہی کے سیلاب زدگان علاقوں کا دورہ کرنے پہنچی ہیں۔انجلینا جولی  نے کشتی اور فضا سے سیلاب متاثرین کی حالت زار کا جائزہ لیا اور سیلاب متاثرین ملاقات کی۔

تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گی۔

BREAKING: International humanitarian Angelina Jolie is with the IRC visiting Pakistan to see and hear from people affected by recent floods.

With more rains expected in the coming months, we hope her visit will help the world wake up and take action. https://t.co/Q3qeB7x5Ah

— IRC – International Rescue Committee (@RESCUEorg) September 19, 2022

ملاقات میں مستقبل میں اس طرح کے مصائب کو روکنے کے حوالے سے اقدامات پر گفتگو ہوگی۔

اس سے قبل انجلینا جولی2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے کے متاثرین سے ملاقات کے لیے پاکستان آچکی ہیں۔

خیال رہے پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب نے 33 ملین افراد کو متاثر کیا ہے اور ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button