الیکشن کمیشن نے 1قومی اور 3صوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن نے 1قومی اور 3صوبائی اسمبلی . کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
الیکشن کمیشن نے ملتوی کیے گئے ضمنی انتخابات میں سے 4 حلقوں میں الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 157 ملتان اور پی پی 139 شیخوپورہ میں پولنگ 9 اکتوبر کو ہوگی۔

اس کے علاوہ پی پی 241 بہاولنگر،پی پی 209 خانیوال میں بھی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 9 اکتوبرکو ہی کروائی جائے گی۔ضمنی انتخابات کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ہے