بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ایک اور بڑی سفارتی کامیابی،چین امریکا اور روس پاکستان کیلئے ایک صفحے پر آ گئے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ایک اور بڑی سفارتی کامیابی,چین امریکا اور روس بھی پاکستان کیلئے ایک صفحے پر آگئے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردای
اسلام آباد(سوسائٹی نیوز)
پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی، اقوام متحدہ میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر قرارداد منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر قرارداد منظور کرلی گئی، چین، امریکا اور روس بھی پاکستان کے لیے ایک صفحے پر آگئے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں 141 ممالک کی پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر قرارداد منظور ہو چکی ہے، چین، امریکا اور روس قرارداد پیش کرنے والوں میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قرارداد پیش کرنے والوں میں شامل ہونے پر چین، امریکا اور روس کے شکر گزار ہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا بھی شکر گزار ہوں۔