محکمہ لوکل گورنمنٹ ضلع ملتان کے زیراہتمام انسداد ڈینگی آگاہی واک اور سیمینار کا شچاع آباد میں انعقاد

محکمہ لوکل گورنمٹ ضلع ملتان کے زیر اہتمام شجاع آباد میں انسداد ڈینگی آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد،
ڈینگی سے صفائی اور احتیاطی تدابیر سے بچا جا سکتا ہے۔
مسرت بی بی ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ
ملتان /شجاع آباد(سوسائٹی نیوز)
حکومت پنجاب کی ہدایت پر 22اگست سے 27 اگست تک ہفتہ انسداد ڈینگی منانے کیلئے ضلع بھر میں محکمہ لوکل گونمنٹ ملتان کے زیراہتمام انسداد ڈینگی آگاہی سیمینار اور واک کا شجاع آباد اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آفس میں انعقاد کیا گیا۔

سیمینار اور واک میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران و اہلکاران ، تاجران اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گونمنٹ ضلع ملتان مسرت بی بی کی زیر قیادت لوکل گورنمنٹ آفس شجاع آباد سے انسداد ڈینگی واک شروع کی گئی۔بعد ازاں سیمینار بھی منعقد ہوا جس میں شہریوں نے شرکت کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمٹ مسرت بی بی نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی آگاہی واک و سیمنار کا مقصد عوام الناس کو آگاہ کرنا ہے کہ ڈینگی خطرناک ضرور ہے مگر تھوڑی سی احتیاط کرکے اس سے بچا جا سکتا ہے۔انسداد ڈینگی کیلئے مچھر کی افزائش نسل کوروکنا انتہائی ضروری ہے جس کیلئے انسداد ڈینگی کیلئے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور صفائی کا خصوصی اہتمام کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر مچھر کی افزائش کو روکنا ممکن نہیں ہے۔ شہری گھروں میں پانی کے ٹب، ٹینکیوں اور گملوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔کاٹھ کباڑ کو تلف کریں۔ روم ائیر کولر وغیرہ میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ لمبی آستینوں والی قمیض پہنیں تاکہ مچھر کاٹ نہ سکے۔ دروازوں، کھڑکیوں اور روشن دانوں میں جالی لگوائیں مچھر بھگاؤ لوشن لگائیں-
مسرت بی بی نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے ذریعے عوام کو آگاہی دینے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جا سکے اور انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنا کر صحت مند معاشرے کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔