crossorigin="anonymous"> آرمی چیف کا آئی ایم ایف کے حوالے سے سعودی عرب اور یو اے ای سے رابطہ - societynewspk

آرمی چیف کا آئی ایم ایف کے حوالے سے سعودی عرب اور یو اے ای سے رابطہ

آرمی چیف کا آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے سعودی عرب اور یو اے ای سے رابطہ

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرادی۔

امریکا کے بعد آرمی چیف نے سعودی عرب اور یو اے ای حکام سے رابطہ کیا۔رابطے میں دونوں ممالک کی قیادت سے آئی ایم ایف پروگرام پر بات چیت ہوئی، دونوں ممالک نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن سے رابطہ کرکے آئی ایم ایف قرض پروگرام کا عمل تیز کرنے کی درخواست کی تھی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس آئی ایم ایف پر اس قرض کی جلد فراہمی کے لیے دباؤ ڈالے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے1.2 بلین ڈالر پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت دینے کی منظوری دی تھی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button