crossorigin="anonymous"> تاجروں کی جائیدادوں کی اسیسمنٹ میرٹ پر کی جائیں گی۔ جام سراج ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن - societynewspk

تاجروں کی جائیدادوں کی اسیسمنٹ میرٹ پر کی جائیں گی۔ جام سراج ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن

ملتان( سوسائٹی نیوز)

تر قی پانے والے ڈایکٹر ایکسائز اینڈٹیکسیشن ملتان ڈویژن آفیسرجام سراج کو مرکزی انجمن تاجران زکریا ٹاؤن کے صدر رانا ارشاد اورشاہ بدر روڈ کے صدر ڈاکٹر غلام شبیرکی قیادت میں تاجروں کے وفد کی ملاقات کی،اس موقع پرملک رمضان سیال صدر بھٹو شہید روڈ،حاجی عبدالعزیز نائب صدر،ملک منیر ہانس،ملک نواز جنرل سیکرٹری شاہ بدر روڈ ،چیئرمین ملک منیر آرائیں،گردیزی مارکیٹ کے سنیئر نائب صدر ندیم بٹ ودیگر تاجر رہنما موجود تھے،اس موقع پر تاجروں نے تر قی پانے والے ڈایکٹر ایکسائز اینڈٹیکسیشن ملتان ڈویژن آفیسرجام سراج کو مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔

اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے رانا ارشاد، ڈاکٹر غلام شبیر نے کہا کہ ملتان میں تاجروں کے جائیدادوں کی اسیسمنٹ کے لیے آنے والے ایکسائز کے ملازمین جان بوجھ کر اسیسمنٹ زیادہ کرتے ہیں، تاجروں کی جائیدادوں کی اسیسمنٹ ٹھیک طریقہ سے کروائے جائے تاکہ ایسائز کا کوئی ملازم تاجروں کو بلیک میل نہ کرسکے۔

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن جام سراج نے تاجرون کو یقین دہانی کرائی کہ تاجروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اورتاجروں کی جائیدادوں کی اسیسمنٹ میرٹ پر کی جائیں گی ۔

 

ملتان۔مرکزی انجمن تاجران زکریا ٹاؤن کے صدر رانا ارشاد اورشاہ بدر روڈ کے صدر ڈاکٹر غلام شبیرکی قیادت میںتاجروں کے وفد کی تر قی پانے والے ڈایکٹر ایکسائز اینڈٹیکسیشن ملتان ڈویژن آفیسرجام سراج کومبارکباد کے موقع پر پھولوں کے گلدستہ پیش کر ر ہے ہیں،اس موقع پرملک رمضان سیال صدر بھٹو شہید روڈ،حاجی عبدالعزیز نائب صدر،ملک منیر ہانس،ملک نواز جنرل سیکرٹری شاہ بدر روڈ ،چیئرمین ملک منیر آرائیں،گردیزی مارکیٹ کے سنیئر نائب صدر ندیم بٹ ودیگر تاجر رہنما موجود ہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button