کینسر کے عالمی دن کے موقع پر الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر کے زیر اہتمام آگاہی واک

کینسر کے عالمی دن کے موقع پر الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر کے زیر اہتمام آگاہی واک
ملتان ( سوسائٹی نیوز )
کینسر کے خلاف آگاہی مہم کے عالمی دن کے سلسلہ میں الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر کے زیراہتمام آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا واک ڈائیگناسٹک سنٹر سے کلمہ چوک تک ہوئی جس کا افتتاح کینسر اسپشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر بریگیڈئر محمد طارق نے کیا جبکہ ڈائریکٹر ڈائیگناسٹک سنٹر ڈاکٹر سرور چوہدری اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن احمد چغتائی نے کی واک کے شرکاء نے کینسر سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر مشتمل تحریر شدہ کتبے اور بینرز اٹھارکھے تھے اس موقع پر ڈاکٹر سرور چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینسر سے بچاؤ کے لیے صحت مند غذا کا استعمال ناگزیر ہے جبکہ صحت مند وزن برقرار رکھنا اور خود کو متحرک رکھ کر بھی خود کو کینسر جیسے موزی و لاعلاج مرض سے بچا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ خطرناک رویوں سے بچنا اور ویکسینیشن بھی کرائی جاسکتی ہے باقاعدہ طبی دیکھ بھال کو بھی معمول بنائیں صدر الخدمت احمد چغتائی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہر شعبہ زندگی میں لوگوں کی معاونت و آگہی کے لیے کام کررہی ہے ہمیں موزی امراض سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کو اپنانا چاہیے اور ان کے بارے میں آگاہ رہنا چاہیے واک میں پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر گوہر علی ارشد،محمد حسن بٹ،قیصر سرویا،ریحان مبین سمیت ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف نرسز اور شہریوں نے شرکت کی
ملتان۔کینسر کے خلاف آگاہی مہم کے عالمی دن کے سلسلہ میں الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر کے زیراہتمام آگاہی واک کی قیادت ڈاکٹر سرور چوہدری، احمد چغتائی،پروفیسر ڈاکٹر بریگیڈئر محمد طارق کررہے ہیں