اعظم سواتی متنازع ٹویٹ پر ایکبار پھر گرفتار

متنازع ٹوئٹ کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو دوباہر گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
ایف آئی اے سائبر ونگ نے اعظم سواتی کو متنازع ٹویٹ پر ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کر لیا، انہیں اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے گرفتار کیا ہے۔
ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کیخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال کیئے۔
واضح رہے کہ سینٹر اعظم سواتی نے پہلے بھی پاک فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ میں ان افسران کے خلاف ہر قانونی و اخلاقی فورم کا استعمال کروں گا۔