crossorigin="anonymous"> بنگلہ دیشں انڈر 19کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر ملتان پہنچ گئی - societynewspk

بنگلہ دیشں انڈر 19کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر ملتان پہنچ گئی

بنگلا دیش انڈر19 ٹیم دورہ پاکستان پر ملتان پہنچ گئی

ملتان (سوسائٹی نیوز)

بنگلا دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہِ پاکستان پر ملتان پہنچ گئی۔

بنگلا دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایک چار روزہ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ تمام میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم بدھ سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ واحد چار روزہ میچ 4 سے 7 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

ون ڈے میچز 10 , 12 اور 14 نومبر کو کھیلے جائیں گے جب کہ سیریز کے ٹی ٹونٹی میچز 16اور 18 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے میچز کے لئے تماشائیوں کا داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔ سابق بھارتی بلے باز وسیم جعفر بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ سپورٹ اسٹاف کا حصہ ہیں جب کہ اسٹورٹ لا ہیڈ کوچ ہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button