بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب خواتین کا حق ان کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔ سید عالمگیر گیلانی کا ملک ارشد اقبال بھٹہ سے ملاقات کے دوران اظہار خیال

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب خواتین کا حق ان کی دہلیز تک پہنچائیں گے،
عوام کی سہولت کیلئے شہر کے مختلف حصوں میں مزید سینٹرز قائم کر رہے ہیں۔
سروے میں نااہل ہونیوالی خواتین کیلئے اپیل کا حق بحال کر رہے ہیں۔
سید عالمگیر گیلانی کا ملک ارشد اقبال بھٹہ سے ملاقات میں اظہار خیال
ملتان (سوسائٹی نیوز)
پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 150 و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحصیل آفیسر سید عالمگیر گیلانی سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

ملک ارشد اقبال بھٹہ نے سید عالمگیر گیلانی سے گفتگو کے دوران غریب عوام کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے اور ان کی سہولت کیلئے شہر کےمختلف حصوں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر قائم کرنے اور سروے میں مسترد ہونے والی غریب خواتین کو دوبارہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے سمیت دیگر تجاویز پیش کیں۔
سید عالمگیر گیلانی نے ملک ارشد اقبال بھٹہ کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب خواتین کا حق ان کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔وہاڑی روڈ اور اندرون شہر سینٹرز قائم کرنے اور ان کی دیگر تمام تجاویز کو جلد حکومت کو بھجوا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی سہولت کیلئے مزید سینٹرز مخدوم رشید،ٹاٹے پور اور بہاولپور بائی پاس چوک پر قائم کر رہی ہے۔
سید عالمگیر گیلانی نے کہا کہ جو خواتین معذور ہیں،ان کے والدین،شوہر یا اولاد میں سے کوئی آکر درخواست دے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جو خواتین سروے میں نااہل ہو چکی ہیں ان کیلئے خوشخبری ہے کہ یکم جنوری 2023ء سے حکومت ایک نیا پروگرام شروع کر رہی ہے جس میں دوبارہ سروے ہوگا اور نااہل ہونیوالی خواتین کو اپیل کا حق ہوگا۔